ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یمن : صراوح میں شدید لڑائی ، 12 باغی ہلاک

یمن : صراوح میں شدید لڑائی ، 12 باغی ہلاک

Wed, 29 Nov 2017 11:02:41    S.O. News Service

صنعاء28؍نومبر (ایجنسی) یمن میں عسکری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مارب صوبے کے مغرب میں واقع صراوح گورنری کے محاذوں پر لڑائی کے دوران حوثی ملیشیا کے 12 ارکان مارے گئے اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ باغیوں کی کئی عسکری گاڑیاں اور فوجی ساز و سامان بھی تباہ ہو گیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اتحادی طیاروں نے ہیلان کے مغرب میں باغیوں کے ٹھکانوں کی جانب جانے والی ملیشیا کی کْمک کو بھی نشانہ بنایا۔اس دوران یمن کی سرکاری فوج نے صراعح میں جبلِ ہیلان کے مغرب میں باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے دوران پیش قدمی کی اور متعدد ٹھکانوں کا کنٹرول واپس لے لیا۔


Share: